اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ ’’فالح الفیاض‘‘ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: حشد الشعبی کا میڈیکل شعبہ عراق میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں سرگرم ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر مختلف شہروں میں اس بیماری سے مخصوص ہسپتال تعمیر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: حشد الشعبی کی میڈیکل ٹیم شروع سے ہی کرونا سے متاثر افراد کو امداد پہنچانے میں کافی سرگرم رہی ہے جبکہ اس سے قبل داعش کے ساتھ جنگ کے دوران بھی یہ ٹیم مجاہدین کو امداد پہنچاتی رہی ہے اور اب کرونا وائرس کے خطرے کے زمانے میں بھی اپنے شہریوں کے ہمراہ کھڑی ہے۔
الفیاض نے مزید کہا کہ حشد الشعبی مستقبل القریب میں ۴۰۰ بیڈ پر مشتمل ہستپال بھی افتتاح کرے گا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲